14 اکتوبر 2012 - 20:30

وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے ملالہ یوسف زئی پر حملہ خطرے کی موجودگی کو پہچاننے کیلئے وارننگ ہے۔

ابنا: حملہ پاکستان کے لیے ویک اپ کال ہے۔ سی این این کو انٹرویو میں حنا ربانی کھر نے کہا تشدد اپنانے والے ملک اور قوم کے لئے خطرہ ہیں۔ ملالہ کو نشانہ بنا کر انہوں نے بتا دیا ہے کہ وہ کس حد تک جا سکتے ہیں۔ ملالہ پر حملے نے پوری دنیا کو جھنجھوڑ دیا ہے۔ یہ ہمارے لیے ویک اپ کال ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا ملالہ یوسفزئی کے واقعے نے وہ کردیا ہے جو کئی فوجی آپریشن نہیں کرسکے۔ اب ہمارے سامنے مستقبل کا سوال بالکل واضح ہے۔ سوات سے نکالے جانے کے بعد شرپسندوں نے افغانستان میں کنڑ اور نورستان کے علاقوں میں پناہ لی۔ حکومتِ پاکستان نے افغان حکومت اور اتحادی افواج سے شدت پسندوں کو محفوظ پناہ گاہیں ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔........

/169